ڈی پی او خانیوال نے تحصیل جہانیاں کے دو نوںتھانوں سمیت ضلع کے مختلف تھانوں میں ایس ایچ اوز کے تبادلے

ہفتہ 25 مئی 2019 22:44

جہانیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) ڈی پی او خانیوال نے تحصیل جہانیاں کے دو نوںتھانوں سمیت ضلع کے مختلف تھانوں میں ایس ایچ اوز کے تبادلے کر دیے ۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او خانیوال اسدسرفراز نے انسپکٹر مہر افضل مہار کو تھانہ جہانیاں کی خالی سیٹ پر ایس ایچ او تعینات کر دیا ہے جبکہ ان کے پیش رو ایس ایچ او جہانیاں ابرار گجر کو آر پی او ملتان کی جانب سے جبری ریٹائرڈ کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

انسپکٹر زاہد گجر کو تلمبہ سے تبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے پیش رو سب انسپکٹر یوسف بھٹی کو کلوز ٹو پولیس لائن خانیوال کر دیا گیا ہے ۔سب انسپکٹر مصطفیٰ سنگھیڑا کو ایس ایچ او تھانہ کہنہ خانیوال،سب انسپکٹر شوکت سنپال ایس ایچ او تھانہ عبدالحکیم،سب انسپکٹر حق نواز ایس ایچ او نواں شہر،انسپکٹر عبدالحئی ایس ایچ او صدر کبیروالا،انسپکٹر عبدالکریم ایس ایچ او سٹی کبیروالا،سب انسپکٹر عدنان خورشید ایس ایچ او تلمبہ،سب انسپکٹر عظیم سبحانی کو انچارج نواں چوک تعینات کیا گیا ہے۔ ٰ محمد عارف سعید۔سلیمانی بازار جہانیاں تحصیل جہانیاں ضلع خانیوال۔ہفتہ۵۲/مئی۹۱۰۲ء۔

متعلقہ عنوان :