کھیلوں کے انعقاد کا مقصد نوجونواں کو معاشرتی برایوں سے دور رکھنا اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے،صوبائی مشیر عبدالخالق ہزارہ

ہفتہ 25 مئی 2019 23:55

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) صوبائی مشیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ کھیلوں کے مقابلوں کا مقصد نوجونواں کو معاشرتی برایوں سے دور رکھنا اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ کھیل کے میدان آباد کرکے ہمیں انتہا پسندی شدت پسندی اور منفی سوچ کا خاتمہ کرنا ہے۔صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے ترجیح بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے اور آنے والے بجٹ میں کھیلوں کے لیے مناسب رقم مختص کی جائے گی تاکہ صوبے کے نوجوانوں کو کھیلوں کی بہترین اور جدید سہولتیں میسر آ سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نیآل ہزارہ شہیدچیئرمین حسین علی یوسفی چیلنج کپ فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی جی سپورٹس درا بلوچ اور شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیر نے کہا کہ تاریخی اور شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ٹورنامنٹ کمیٹی مبارکباد کے مستحق ہے۔

(جاری ہے)

اس طرح کے میگا ایونٹ کا انعقاد کراتے رہینگے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کا مقصد نوجونواں کو معاشرتی برائیوں سے دور رکھنا اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے آج ثابت کر دیا ہے کہ ہم کھیل تعلیم ثقافت اور مثبت سرگرمیوں سے محبت کرنے والے لوگ ہے ہمیں صوبے اور شہر کو کھیل، ثقافت اور تعمیری سرگرمیوں کے ذریعے امن و محبت کا گہوارہ بنانا ہے کھلا ڑیوں اور کھیلوں کو حکومتی سرپرستی حاصل رہیگی حکومت انکے ساتھ ہر طرح کا تعاون کریگی۔تقریب کے آخر میں صوبائی مشیر نے ونر اور رنر ٹیموں میں ٹرافی اور میڈل تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :