شاہ سلمان رمضان المبارک کا آخری عشرہ حرم کی ہمسائیگی میں گذارنے مکہ پہنچ گئے

اتوار 26 مئی 2019 12:40

شاہ سلمان رمضان المبارک کا آخری عشرہ حرم کی ہمسائیگی میں گذارنے مکہ ..
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2019ء) سعودی فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود جدہ سے مکہ معظمہ پہنچ گئے جہاں وہ ماہ صیام کا آخری عشرہ مسجد حرام کی ہمسائیگی میں گذاریں گے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان کے مکہ معظمہ میں الصفا شاہی محل پہنچنے پر شہزادہ فیصل بن ترکی بن عبداللہ، خادم الحرمین کے مشیراور مکہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل، شہزادہ محمد بن نواف بن عبدالعزیز، شہزادہ بدر بن سلطان بن عبدالعزیز، سیکرٹری مکہ ڈاریکٹوریٹ شہزادہ فیصل بن محمد بن وکیل اور انسانی حقوق کے معاون خصوصی شہزادہ سعود بن سلمان بن عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر شاہی دیوان کے مشیر اور علماء کونسل کے رکن الشیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حمید، حرمین شریفین کے امور کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس، علماء کونسل کے رکن ڈاکٹر سعد بن ناصر الشثری، سیکرٹری مکہ انجینئر محمد القویص، ڈائریکٹر سیکیورٹی جنرل میجر جنرل خالد الحربی، ڈائریکٹر شہری دفاع سلیمان العمرو، مکہ کے پولیس چیف میجر جنرل عید العتیبی اور دیگرعہدیدار بھی موجود تھے۔