صوبے کے 6شہروںمیں شہری سہولتوں کے فقدان کے خاتمے کیلئے پنجاب حکومت نی600 ملین ڈالر کا پنجاب انٹر میڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام تشکیل دیا ہے، سید رفاقت علی گیلانی

اتوار 26 مئی 2019 16:05

لاہور۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ صوبے کے مختلف شہروںمیں شہری سہولتوں کے فقدان کے خاتمے کیلئے پنجاب حکومت نے 6سو ملین ڈالر کی خطیر رقم سے پنجاب انٹر میڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام تشکیل دیا ہے جس میں 6 شہروں ساہیوال ، سیالکوٹ ،سرگودھا،رحیم یار خان ،بہاولپور اور مظفر گڑھ شامل ہیں ،اس پروگرام کے تحت 2مرحلوں میں ان شہروں کی میونسپل کارپوریشنز کو سپورٹ کیا جائے گا جبکہ پہلے مرحلے میں ساہیوال اور سیالکوٹ کے شہروں کیلئی250ملین امریکی ڈالرز اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک 200ملین ڈالر دے گا جبکہ پنجاب حکومت 50ملین ڈالرز کی رقم فراہم کرے گی ، پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کا مقصد شہری اداروں کے ذریعے واٹر سپلائی ،سینی ٹیشن ،سیوریج ٹریٹمنٹ ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ،ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر اور دیگر شہری سہولتوں کو بہتر بنانا اور اُن میں اضافہ کرنا ہے جس سے ساہیوال اور سیالکوٹ کے اضلاع میں نہ صرف شہریوں کی روزمرہ کی زندگی میں بہتری آئے گی بلکہ کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ 4ارب روپے کی لاگت سے اس پروگرام کے تحت ساہیوال کیلئے آئندہ25سال کا واٹر سپلائی پلان تیار کر لیا گیا ہے اور اُس پر نیسپاک کے تعاون سے پنجاب انٹر میڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام جلد ہی عملدرآمد شروع کر دے گا ، مجوزہ واٹر سپلائی ماسٹر پلان کا مقصد ساہیوال شہر میں پینے کے صاف پانی کی موجودہ کم سہولتوں کو معیار اور مطلوبہ ضرورت کے مطابق لانا ہے ، تفصیلات کے مطابق ساہیوال شہر کی12یونین کونسلز میں اسی سال 2019میں 4لاکھ لوگوں کیلئے واٹر سپلائی کی 24گھنٹے سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گااور آئندہ25برسوں میںساہیوال کے 10لاکھ لوگوں تک 4ارب روپے کی لاگت سے اس منصوبے کو جاری رکھا جائے گا،یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے ساہیوال میں صرف40فیصد لوگوں کو پینے کا پانی میسر تھا اور وہ بھی حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق صاف نہیں تھا ، ساہیوال کے بعد پینے کے صاف پانی کے ان منصوبوں کو دیگر شہروں میں بھی پنجاب انٹر میڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے تحت شروع کیا جائے گا ۔