۔ جرمنی کا یہودیوں کو روایتی کپا تھرپی پہننے کے خطرات سے متنبہ کرنا یہود مخالف جذبات کے آگے ہتھیار ڈالنا ہے ،اسرائیلی صدر

اتوار 26 مئی 2019 20:15

ؔ مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) اسرائیل کے صدر ایووین ریولن نے اتوار کو کہا ہے کہ جرمنی کا یہودیوں کو روایتی کپا تھرپی پہننے کے خطرات سے متنبہ کرنا یہود مخالف جذبات کے آگے ہتھیار ڈالنا ہے ، اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ یہودی یہاں غیر محفوظ ہیں ۔ جرمنی کی حکومت کے کمشنر برائے یہود مخالف جذبات فلیکس کلاٹن نے گزشتہ روز شائع ہونیوالے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ جرمنی میں وہ بڑھتے ہوئے یہود مخالف جذبات اور یہود مخالف حملوں کے باعث یہودیوں کو یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ ہر وقت کپا تھرپی پیئے رکھیں لله ۔

ریولن نے کہا کہ کلاٹن کے بیان نے انہیں صدمہ پہنچایا ہے ، انہوں نے جرمن حکومت کی یہودی آبادی کے ساتھ سچی وابستگی کی تعریف کی ہے لیکن اس پر ان افراد کیخلاف گھٹنے ٹیکنے کا الزام عائد کیا ہے جو جرمنی میں یہودیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جرمن یہودیوں کے بارے میں یہود مخالف جذبات کے ساتھ ہتھیار ڈالنا ہے اور یہ اس بات کا اعتراف ہے کہ یہودی دوبارہ جرمن سرزمین پر محفوظ نہیں ہیں۔انہوں نے کہا ہم کبھی بھی نہیں جھکیں گے ، کبھی بھی اپنی نظریں نیچی نہیں کریں گے اور شکست خوردگی کے ساتھ یہود مخالف جذبات کا کبھی سامنا نہیں کریں گے۔ہم اتحادیوں سے توقع رکھتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھی ویسا ہی رد عمل دیں گے۔

متعلقہ عنوان :