wسی آئی اے شیخوپورہ پولیس کی کاروائی ،30کلو منشیات پکڑ لی

] اعلی کوالٹی کی 17کلو چرس اور 13کلو افیون شامل

اتوار 26 مئی 2019 20:16

/شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) )سی آئی اے شیخوپورہ پولیس نے کاروائی کے دوران30کلو منشیات پکڑ لی۔پکڑی جانیوالی منشیات میں اعلی کوالٹی کی 17کلو چرس اور 13کلو افیون شامل ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے سی آئی اے شیخوپورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سی آئی اے پولیس نے دوران ناکہ بندی ایک شخص نعیم سے چار کلو چرس برآمد کی جسکی تفتیش کے دوران ملزم کی نشاندہی پر اعجاز نامی شخص کے گھر ہاوسنگ کالونی شیخوپورہ ریڈ کرکے وہاں گھریلو برتنوں میں چھپائی گئی17کلو چرس گیارہ کلو افیون برآمدکرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

اس کے علاوہ یہ ملزمان پنجاب کے مختلف اضلاع میں منشیات سپلائی کرتے تھے اور ملتان گوجرانوالا اور ساہیوال پولیس کو بھی منشیات کے مقدمہ میں مطلوب تھے۔ڈی پی او شیخوپورہ نے انچارج سی آئی اے انسپکٹر فیصل چڈھر اور اسکی ٹیم کے لیے نقد کیش انعام اور سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے