ٓحکمران اخلاص کے ساتھ عوام کی خدمت کو شعار بنالیں تو غربت ختم ہوجائیگی ، ثروت اعجاز قادری

9پاکستان کو آج معاشی واقتصادی پریشانیوں کا سامنا بدعنوانی سب بڑا سبب ہے ،عوام کی قسمت بدلنا چاہتے ہیں مگر حکمرانوں کی ناقص پالیسیاں غربت میں اضافہ کررہی ہے qبیرونی قرضوں سے ملک وقوم کو فائدہ نہیں پہنچا مگر اس کا سارا بوجھ مظلوم غریب عوام پر ڈال دیا گیا ہے ،اہلسنت خدمت فائونڈیشن کے تحت ملک بھر میں مستحقین میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے غربت کوئی ایک سیاسی جماعت ختم نہیں کرسکتی اس کے لئے حکومت اور مذہبی وسیاسی جماعتوں کو یکجا ہوکر کام کرنا ہوگا،مستحقین میں راشن کی تقریب سے خطاب

اتوار 26 مئی 2019 20:16

ص*کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکمران اخلاص کے ساتھ عوام کی خدمت کو شعار بنالیں تو غربت ختم ہوجائیگی ،پاکستان کو آج معاشی واقتصادی پریشانیوں کا سامنا بدعنوانی سب بڑا سبب ہے ،عوام کی قسمت بدلنا چاہتے ہیں مگر حکمرانوں کی ناقص پالیسیاں غربت میں اضافہ کررہی ہے ،بیرونی قرضوں سے ملک وقوم کو فائدہ نہیں پہنچا مگر اس کا سارا بوجھ مظلوم غریب عوام پر ڈال دیا گیا ہے ،اہلسنت خدمت فائونڈیشن کے تحت ملک بھر میں مستحقین میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ،خدمت سب کیلئے سلوگن کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں پورے ملک میں پاکستان سنی تحریک کے فلاحی شعبہ اہلسنت خدمت فائونڈیشن کے تحت فلاحی ڈسپینسریاں کام کررہی ہیں ،انشاء اللہ عید الفطر کے بعدکراچی سمیت دیگر شہروں میں تعلیمی اسکولوں کے قیام کیلئے جدجہد کرینگے ملک میں عدل ،تعلیم اور امن وامان کا فیضان چاہتے ہیں ،غربت کوئی ایک سیاسی جماعت ختم نہیں کرسکتی اس کے لئے حکومت اور مذہبی وسیاسی جماعتوں کو یکجا ہوکر کام کرنا ہوگا ،ان خیالات کا اظہارانہوں نے مرکز اہلسنت پر اہلسنت خدمت فائونڈیشن کے تحت مستحقین میں راشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پرسنی علماء کونسل کے علامہ اشرف گورمانی ورہنماء شاداب رضا نقشبندی نے بھی خیالات کا اظہارکیا جبکہ اس مو قع پر مرکزی رابطہ کمیٹی وعلماء بورڈ کے اراکین بھی موجود تھے ، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ خدمت کا پودا ہمارے شہید قائدین نے لگایا تھا انشاء اللہ اپنے شہید قائدین کے مشن کی تکمیل کرکے دم لیں گے ،انہوں نے کہا کہ عدل ،تعلیم اور امن وامان کا نفاذ کرکے ہی غربت اور انتہاپسندی کا خاتمہ اور ملک کو استحکام ملے گا ،نظام کی تبدیلی کیلئے اب عوام کو اپنے ووٹ کا استعمال شعور اور ضمیر کے مطابق کرنا ہوگا ،غریبوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے ان کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرتے رہینگے ،اس موقع سنی علماء کونسل کے اشرف گورمانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہلسنت خدمت فائونڈیشن بلاتفریق عوام کی خدمت کررہا ہے ویلفیئر ڈسپینسریز ہوں یا غریبوں میں اجناس کی تقسیم اہلسنت خدمت فائونڈیشن کا کردار قابل تعریف ہے ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ راشن کی خوبصورت تقریب جس میں غریبوں اور مستحقین کو راشن عزت کے ساتھ دیا جارہا ہے قابل تعریف ہے اہلسنت خدمت فاونڈیشن کے اس نیک کام میں ان کے ساتھ ہیں ،فلاحی کاموں کو عروج دینے اور انسانیت کی خدمت کیلئے ایک ہوکر کام کرنا ہوگا ،اس موقع پررہنما پاکستان سنی تحریک شاداب رضا نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان مبارک کے مقدس مہینے میں غریبوں اور مستحقین کو راشن تقسیم کرکے غربت کی مایوسی کا خاتمہ ہوتا ہے ،حق دار کو اس کا حق دینا عبادت ہے ،حکومت کا کام اب فلاحی ادارے کررہے ہیں ،غریبوں و مستحقین کی خدمت کرکے جو قلبی سکون ملتا ہے #