مسجد الحرم کی پہلی صف میں مصلے کی تجارت کرنے والوں کے خلاف کارروائی

پیر 27 مئی 2019 09:55

مسجد الحرم کی پہلی صف میں مصلے کی تجارت کرنے والوں کے خلاف کارروائی
مکہ مکرمہ۔ 27مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) سعودی عرب میں رمضان کے آخری عشرے میں مسجد الحرم کی پہلی صف میں زائرین کی خواہش کو دیکھتے ہوئے بعض افراد نے پہلی صف میں جگہ کے حصول کو کمائی کا ذریعہ بناتے ہوئے مصلے ڈال کر پہلے سے ہی ’بکنگ‘ شروع کرنے والوں کے خلاف نگران ادارے نے کارروائی شروع کردی۔سعودی اخبار کے مطابق مسجد الحرم کی پہلی صف میں جگہ حاصل کرکے فروخت کرنے کے رجحان کے خلاف ادارہ امور حرمین گذشتہ کئی برس اقدامات کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ امور حرمین کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران اور خاص طور پر آخری عشرے میں مختلف ٹیمیں تشکیل دی جاتی ہیں جو پہلی صف میں مصلے رکھ کر جگہ کی قیمت وصول کرنے والوں کی نگرانی کرتی ہیں۔واضح رہے گزشتہ کئی برسوں سے حرمین شریفین میں بعض افراد نے یہ کاروبار بنا لیا تھا وہ اپنے مصلے حرمین کی پہلی صفوں میں ڈال کر باہر نکال جاتے اور ایسے افراد کو تلاش کرتے تھے جنہیں پہلی صف میں نماز ادا کرنا ہوتی۔ یہ افراد ان لوگوں سے نقد رقم لے کر انہیں اس مصلے پر لاتے اور انہیں وہاں بٹھا دیتے تھے۔