عیدالفطر پر دو پاکستانی فلموں’’رانگ نمبر2‘‘اور ’’چھلاوا ‘‘کی نمائش متوقع

پیر 27 مئی 2019 12:00

لاہور۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) پاکستان میں بھارتی فلموں کی بندش کے بعد اس عیدالفطر پر محض دو پاکستانی فلمیں جن میں رانگ نمبر2اور چھلاوا کی نمائش متوقع ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جولوگ بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش پر مخالفت کیا کرتے تھے ان میں کوئی بھی پاکستانی فلموں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادانہ کرسکا جبکہ دوسری طرف ملک میں بڑھتے ہوئے جدید ڈیجیٹل سینمابھی خسارے اور بحران کا شکارہوگئے ہیں اس صورتحال پر پاکستان کی فلم انڈسٹری میں مایوسی بڑھتی جارہی ہے۔مقامی فلم سازوں کو چاہئے کہ وہ زیادہ سے زیادہ معیاری جدیدٹیکنالوجی سے آراستہ فلمیں بنائیں تاکہ انڈسٹری پر چھائے مایوسی کے باد ل چھٹ سکیں۔

متعلقہ عنوان :