اقدام قتل کیس ای کورٹ سماعت،

سپریم کورٹ نے ملزمان حفیظ احمد، امجد علی اور عرفان احمد کی درخواست ضمانت منظور کر لی جب کسی نے کچھ دیکھا نہیں تو اب گرفتاری کا کیا فائدہ ہے،ایف آئی آر بھی 6 دن کے بعد درج کرائی گئی، چیف جسٹس

پیر 27 مئی 2019 13:51

اقدام قتل کیس ای کورٹ سماعت،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2019ء) سپریم کورٹ نے اقدام قتل کے تین ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخوست ای کورٹ میں سماعت کے دور ان ملزمان حفیظ احمد، امجد علی اور عرفان احمد کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ پیر کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دور ان سماعت چیف جسٹس نے کہاکہ جب کسی نے کچھ دیکھا نہیں تو اب گرفتاری کا کیا فائدہ ہے،ایف آئی آر بھی 6 دن کے بعد درج کرائی گئی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کیا پوسٹ ماٹم میں موت کی وجہ سامنے آئی ۔ وکیل ملزم نے کہاکہ پوسٹ ماٹم میں بھی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ عدالت نے کہاکہ میڈیکل رپورٹ میں بھی موت کی وجہ سامنے نہیں آئی۔ عدالت نے کہاکہ ملزمان کے خلاف تھانہ روہڑی میں مقدمہ درج تھا۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے تینوں ملزمان کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔ملزمان نے سندھ ہائی کورٹ سکھر سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد ضمانت کی درخواست دائر کی۔