جاوید اقبال (آف بھکھی )کی گلوکاری کے میدان میں واپسی

کلام میاں محمد بخش ؒ اور روعبیاںمیں ایسی ہوک لگا دی ہے لوگ مدتوں یاد رکھے گے۔جاوید اقبال

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 27 مئی 2019 14:54

جاوید اقبال (آف بھکھی )کی گلوکاری کے میدان میں واپسی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2019ء،نمائندہ خصوصی،بائواصغر) جاوید اقبال (آف بھکھی )کی گلوکاری کے میدان میں واپسی،تفصیلات کے مطابق معروف فوک گلوکار جاوید اقبال (آف بھکھی )جو کہ کافی عرصہ سے منظر عام سے غائب تھیں اب وہ نئے انداز میں گلوکاری کے میدان میں آگئے ہیں ان کی آواز میں کلام میاں محمد بخشؒ کل ریلیز کیا جائے گا ،ایک ملاقات میں جاوید اقبال (آف بھکھی )نے بتا یا کلام میاں محمد بخشؒ کو نئے اور منفرد انداز میں بولا ہے کلام میں باسری کی کوک کے ساتھ ساتھ ایسی ہوک لگا دی ہے لوگ مدتوں یاد رکھے گے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گلوکاری کے شعبہ میں بحران کی وجہ سے گانے کو دل نہیں کر رہا تھا اس لیے کچھ عرصہ خاموشی اختیار کی تھی اب جبکہ سوشل میڈیا کا دور ہے اگر کوئی اچھی چیز سامنے آئے تو ہٹ ہو جاتی ہے اور اپنے پرستاروں کی مسلسل فرمائش پر دوبارہ ان ہو گیا ہوں ،جاوید اقبال نے مزید کہا کہ کلام میاں محمد بخشؒ کے علاوہ کچھ گیت اور کچھ روعبیاں ریکارڈ کروائی ہیں جن کی ریلیزنگ ان دنوں ہو رہی ہے اب دوبارہ گلوکاری کا سلسلہ شروع کیا ہے تو اسے مسلسل جاری رکھوگا ۔

متعلقہ عنوان :