احتساب عدالت،سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق وغیرہ کیخلاف میگا کرپشن کا کیس میں استغاثہ کے گواہ کابیان جاری،سماعت ملتوی

منگل 28 مئی 2019 22:58

اسلامآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2019ء) احتساب عدالت نمبر1کے جج محمد بشیرکی عدالت میں زیرسماعت سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق وغیرہ کیخلاف 82ارب روپے کی میگا کرپشن کا کیس میں استغاثہ کے گواہ کابیان جاری رہا ورسماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روزسماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ اوگرا کے چیف آڈٹ آفیسر احسان الحق علوی عدالت میں پیش ہوئے ا س موقع پرشریک ملزم منصور مظفر کے وکیل نے گواہ احسان الحق علوی پر جرح جاری رکھی جو اگلی سماعت پربھی جاری رہیگی اورعدالت نے مزید سماعت20جون تک کیلئے ملتوہ کردی۔

اگلی سماعت پر شریک ملزم منصورمظفر کے وکیل نے گواہ پر جرح جاری رکھیں گے۔یادرہے کہ ریفرنس میں توقیر صادق کے علاوہ ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے عقیل کریم ڈھیڈی بھی ملزم ہیں عقیل کریم ڈھیڈی نے عدالت حاضری سے مستقل استثنا ئ حاصل کررکھا ہے ۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے 2013میں احتساب عدالت میں یہ ریفرنس دائر کیا گیا تھاجس میں توقیر صادق سمیت اس کیس کے تمام ملزمان ضمانت پر ہیں ریفرنس میں توقیر صادق پر سی این جی لائسنسزکے اجرائ اور دیگر غیرقانونی اقدامات کے ذریعے قومی خزانے کو 82 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے جوگرفتاری سیبچنے کیلئے دبئی فرار تھی2013میں نیب کی ٹیم توقیر صادق کو گرفتار کرکے دبئی سے گرفتار کرکے لائی تھی۔ بشارت راجہ