حمزہ شہباز نے عائشہ احد سے ہفتہ وار ملاقات شروع کر دی

معروف صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 4 جون 2019 12:59

حمزہ شہباز نے عائشہ احد سے ہفتہ وار ملاقات شروع کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 جون 2019ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے کہا کہ حمزہ شہباز کی عائشہ احد سے جو خفیہ شادی ہوئی تھی ، اس حوالے سے انہوں نے باقاعدہ اعلان تو نہیں کیا تھا لیکن حمزہ شہباز سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے سامنے مان گئے تھے کہ انہوں نے عائشہ احد سے نکاح کیا ہوا ہے۔

چوہدری غلام حسین نے کہا کہ حمزہ شہباز نے اب عائشہ احد کو اپنی بیوی مان کر ان کے گھر ہفتہ وار آنا جانا شروع کر دیا ہے۔ حمزہ شہباز خفیہ طور پر عائشہ احد کے پاس جاتے ہیں۔ صرف رابطہ نہیں ہے بلکہ دونوں کی ہفتے کے ہفتے میٹنگ بھی طے ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس عائشہ احد نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ حمزہ شہباز کی اہلیہ ہیں لیکن مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے اس دعوے کو یکسر مسترد کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد عائشہ احد نے الزام عائد کیا کہ حمزہ شہباز شریف نے ان کو ہراساں کیا ور ان پر تشدد بھی کیا تھا۔ 2 جون کو حمزہ شہباز کی مبینہ اہلیہ عائشہ احد انصاف کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئی تھیں۔ جس پر سپریم کورٹ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا تھا کہ حمزہ شہباز دوپہر ایک بجے عدالت پہنچ جائیں۔تاہم وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ اُس وقت کے چیف جسٹس نے حمزہ شہباز کو طلب کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ہدایت کی تھی کہ وہ شہباز شریف کو فون کر کے حمزہ شہباز کی پیشی کو یقینی بنائیں،کیونکہ ہم کسی کی جان کو خطرہ میں نہیں دیکھ سکتے۔

جس کے بعد 22 جون 2018ء کو اُس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے عائشہ احد کیس میں حمزہ شہباز اور عائشہ احد کو عدالت میں طلب کیا تھا جس کے بعد اپنے چیمبر میں لے جا کر صلح کروا دی تھی۔