صوفی ٹرنر کی بغاوت، شادی پر والدین کو مدعو نہیں کیا

اداکارہ صوفی ٹرنر گلوکار جو جوناس کے ساتھ شادی کرنے جا رہی ہیں‘بیٹی کی شادی پر خوش ہیں ‘والدین

جمعہ 7 جون 2019 11:25

صوفی ٹرنر کی بغاوت، شادی پر والدین کو مدعو نہیں کیا
ْ لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2019ء) ہالی وڈ اداکارہ صوفی ٹرنر کی شادی میں ان کے والدین شرکت نہیں کریں گے تاہم انھوں نے اپنی بیٹی کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہی.میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ صوفی ٹرنر گلوکار جو جوناس کے ساتھ شادی کرنے جا رہی ہیں جس میں صوفی ٹرنر کے والدین شرکت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

اس بارے میں اداکارہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی نے ان کو فون پر آگاہ ضرور کیا کہ وہ لاس ویگاس میں جو جوناس کے ساتھ شادی کرنے جا رہی ہیں لیکن انہوں نے شادی میں شرکت کی دعوت نہیں دی۔صوفی ٹرنر کی والدہ کا مزید کہنا تھا کہ ان کے شوہر اینڈرا اپنی بیٹی کی شادی پر خوش ہیں اور ان کی آئندہ زندگی کیلئے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :