یمنی زیدی بھی رونالڈو کی مداح نکلیں، اسٹار کھلاڑی کا آخری میچ اسٹیڈیم میں دیکھا

جمعرات 9 جولائی 2026 14:41

یمنی زیدی بھی رونالڈو کی مداح نکلیں، اسٹار کھلاڑی کا آخری میچ اسٹیڈیم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2026ء) پاکستان کی معروف اداکارہ یمنی زیدی بھی پرتگال کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی مداح نکلیں۔ڈرامہ قرضِ جاں کے بعد اسکرین سے دور رہنے والی اداکارہ یمنی زیدی ان دنوں امریکا میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے فیفا ورلڈکپ کے دوران پرتگال اور اسپین کے درمیان ہونے والا اہم میچ بھی اسٹیڈیم میں جا کر دیکھا۔

یمنی زیدی نے سوشل میڈیا پر میچ کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں فٹبال کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں اور ان کا علم صرف 10 فیصد ہے تاہم اسٹیڈیم کا ماحول اور شائقین کا جوش و خروش انہیں بے حد پسند آیا۔ یہ مقابلہ پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ورلڈ کپ کیریئر کا آخری میچ بھی ثابت ہوا۔