ڈونلڈ ٹرمپ نے نکی میناج کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

جمعرات 9 جولائی 2026 14:41

ڈونلڈ ٹرمپ نے نکی میناج کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاس کے روز گارڈن میں منعقدہ ظہرانے کے دوران امریکی ریپر نکی میناج کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے انہیں باصلاحیت، قابلِ احترام اور پرکشش شخصیت قرار دے دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے درمیان ایک ایسی خاتون بھی موجود ہیں جو نہایت قابلِ احترام، پرکشش اور بہترین دوست ہیں، میں انہیں قدامت پسند نہیں بلکہ عقلِ سلیم کی حامی کہوں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ ایک شاندار شخصیت ہیں، سب ان کا احترام کرتے ہیں اور غیر معمولی صلاحیتوں کی مالک ہیں، ان کا نام نکی میناج ہے۔تقریب کے بعد نکی میناج نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر وائٹ ہائوس سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے خود کو وائٹ ہائوس باربی قرار دیا۔رپورٹس کے مطابق نکی میناج نے حال ہی میں اریکا کرک کی بھی حمایت کا اظہار کیا اور کہا کہ ٹرمپ نے بہت سے لوگوں کو امید دی ہے۔میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ نکی میناج کو ٹرمپ کا گولڈ کارڈ ملا ہے جس کے ذریعے انہیں امریکی شہریت دی گئی ہے۔