پاکستان کر کٹ ٹیم میں جو پریشر برداشت کرگیا عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں آجائیگا، وقار یونس

ٹورنامنٹ میں کسی بھی ٹیم کو آسان لینا غلط ہوگا،می کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و کوچ کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 7 جون 2019 14:55

برسٹل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ پاکستان کر کٹ ٹیم میں جو پریشر برداشت کرگیا وہ عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں آجائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ پلیئرز کو پریشر سے ڈیل کرنا سیکھنا ہوگا عدم تسلسل کا ٹیگ ایک بار پھر پاکستان ٹیم کے ساتھ لگ گیا ہے،عدم تسلسل کا مسئلہ سسٹم کی وجہ سے ہے، نوجوان پلیئرز بغیر سسٹم کے ٹیم میں آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پچھلے دو میچز میں کارکردگی ایک دوسرے کے برعکس رہی ہے، پاکستان ٹیم ہمیشہ ایسے ہی پرفارم کرتی رہی ہے۔سابق کپتان قومی ٹیم نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں کسی بھی ٹیم کو آسان لینا غلط ہوگا۔وقار یونس نے کہا کہ خراب آغاز کے بعد شاندار فتح سے ٹیم کے حوصلے بلند ہوئے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اور بھارت جیسی مضبوط ٹیموں کیخلاف میچ سے جیت ضروری ہے۔