خاتون کی خوبصورتی اُن کے ٹریفک چالان کا باعث بن گئی
امین اکبر پیر 10 جون 2019 23:55
یورا گوئے میں ایک ٹریفک اہلکار کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں۔ انہوں نے سرکاری کاغذات کا ناجائز استعمال کیا ہے۔ ٹریفک اہلکار نے خوبصورت خاتون کو متاثر کرنے کے لیے اُن کا چالان کیا اور ٹکٹ پر وجہ لکھی کہ ”عوامی سڑک پر بہت زیادہ خوبصورتی“۔
یہ غیر معمولی واقعہ 25 مئی کو یوراگوئے کے شہر پایساندو میں پیش آیا۔ ٹریفک اہلکار، جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، نے ایک کار سوار خاتون کو روکا اور اُن کی خوبصورتی سے بہت متاثر ہوا۔
(جاری ہے)
ٹریفک اہلکار اگرچہ زیادہ سمارٹ بننے کی کوشش کر رہا تھا لیکن انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ یہ حرکت اُن کے لیے کافی مشکل کا باعث بنے گی۔
اس ٹکٹ کے وائرل ہونے پر لوگوں کو ملاجلا رد عمل سامنے آیا ہے۔ کچھ لوگوں نے ٹریفک اہلکار پر تنقید کی ہے کہ انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے خاتون کو ہراساں کیا ہے ۔ بہت سے لوگوں نے ٹریفک اہلکار کی ہمت کی داد دی ہے۔
تحقیقات کے دوران اگر ٹریفک اہلکار مجرم پایا گیا تو اُنہیں معطل کیا جا سکتا ہے، اُن کی تنزلی کی جا سکتی ہے یا ملازمت سے برخاست بھی کیا جا سکتا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
دبئی کے شہر العین کے گورنر شیخ طحنون النہیان انتقال کر گئے، ملک میں 7 روزہ سوگ
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.