سعودی عرب: اقامہ کی مُدت میں توسیع نہ کرانے والوں کو ڈی پورٹ کر دیا جائے گا
تارکین کواقامہ کی میعاد ختم ہونے سے کم از کم تین روز قبل اس میں توسیع کروانا ہوگی
محمد عرفان منگل 11 جون 2019 12:05
(جاری ہے)
ایسے تارکین جن کے اقامے کی مُدت ختم ہونے کے قریب ہوں، اُنہیں میعاد کے اختتام سے کم از کم تین روز قبل ابشر الیکٹرانک سروس یا مقیم ای گیٹ کی ذریعے اپنے اقاموں کی میعاد میں توسیع کروانا لازمی ہو گا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف گھیرا روز بروز تنگ ہوتا جا رہا ہے۔ پولیس کی جانب سے انہیں ڈھونڈ ڈھونڈ کر ان کی گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ سعودی وزرارت محنت و سماجی بہبود کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 26صفر 1439ھ سے لیکراب تک مملکت بھر میں مجموعی طورپر 32 لاکھ2ہزار192 تارکین وطن گرفتار کیے جا چکے ہیں۔اس آپریشن میں مملکت کی 19 سے زائد سیکیورٹی ایجنسیاں اور مختلف سرکاری و نجی ادارے حصّہ لے رہے ہیں جن میں سعودی وزارت محنت اور محکمہ جوازات بھی شامل ہیں۔گزشتہ 18 ماہ سے ’غیر قانونی تارکین وطن سے پاک مملکت‘ کے نام سے جاری اس مہم میں اب تک 8 لاکھ 4 ہزار360 افرادکو گرفتار کیے جانے کے بعد ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔اقامہ کی خلاف ورزی کی بناءپر گرفتار کیے گئے افراد کی گنتی 24 لاکھ 95 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ 4 لاکھ 94 ہزار سے زائد افراد قانونِ محنت کی خلاف وزی پر گرفتار کیے گئے۔جبکہ 53 ہزار260افراد مملکت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے اور 23 سو57 مملکت سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار ہوئے۔مملکت میں دراندازی کی کوشش کے دوران گرفتار کیے جانے والوں میں سے 49فیصد یمنی، 48فیصد ایتھوپین اور باقی دیگر ممالک کے تھے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
چین، ترکیہ، یو اے ای اورسعودی عرب میں بارشوں نے تباہی مچادی
-
لندن کے میئر کا رکن پارلیمنٹ لی اینڈرسن پر اسلامو فوبیا اور مسلم دشمنی کا الزام
-
دبئی کی شہزادی نے بیٹی کو اپنا نام دے دیا، سوشل میڈیا پر پیدائش کا اعلان
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.