پی ایس ڈی پی بجٹ 2019-20ء

قائداعظم یونیورسٹی،اسلام آباد میں پاک چائنا نیشنل سنٹر آن ارتھ سائنسز کے لئے 40کروڑ روپے کے فنڈز مختص، چین کی جانب سے 15 کروڑ یوآن کی معاونت بھی فراہم کی جائے گی

منگل 11 جون 2019 18:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2019ء) سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت آئندہ مالی 2019-20ء کے دوران ہایئر ایجوکیشن کمیشن کے زیر انتظام اسلام آباد میں قائداعظم یونیورسٹی میں پاک چائنا نیشنل سنٹر آن ارتھ سائنسز کے لئے 40کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس ڈی پی کے مطابق منصوبہ کی لاگت کا تخمینہ 3ارب50 کروڑ روپے ہے جس میں چین کی جانب سے 15 کروڑ یوآن کی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔ یہ منصوبہ آئندہ مالی سال کے دوران شروع کیا جائے گا جس کی تکمیل سے ملک میں ارتھ سائنسز کی تعلیم و تحقیق کے شعبہ میں طلباء اور سکالرز کو تعلیم و تحقیق کی جدید ترین سہولیات میسر آئیں گی۔

متعلقہ عنوان :