روسی ایٹمی توانائی کمیشن سعودی عرب میں اپنی شاخ قائم کرے گا

بدھ 12 جون 2019 13:17

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) روسی ایٹمی توانائی کمیشن’’روس آتوم‘‘ نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب میں جوہری توانائی پر مبنی منصوبوں کے لئے ریاض میں اپنی شاخ قائم کرے گا۔

(جاری ہے)

روسی نشریاتی ادارے کے مطابق ماسکو میں سعودی اور روسی حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ روسی ایٹمی توانائی کمیشن’’روس آتوم‘‘ ریاض میں اپنی شاخ قائم کرے گا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سعودی وزیر توانائی و معدنی وسائل خالد الفاتح نے بتایا کہ سعودی عرب میں تعمیر کی جانے والی پہلی جوہری تنصیب کے ٹھیکے کی بولی میں حصہ لینے کیلئے روس آتوم کو بھی پیشکش دی ہے۔ واضح رہے کہ روس آتوم اس وقت دنیا کی سب سے بڑی جوہری توانائی کمپنی ہے جس کی دنیا میں اس وقت 42 جوہری تنصیبات قائم ہیں۔