ایبٹ آباد ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال ، اڑھائی سالہ بچہ کے جسم میں سرنج کی سوئی توڑ کر اس کو گھر بھیج دیا

بدھ 12 جون 2019 13:59

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) ایبٹ آباد میں ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کے عملہ نے اڑھائی سالہ بچہ کے جسم میں سرنج کی سوئی توڑ کر اس کو گھر بھیج دیا، بچہ کئی روز تک شدید تکلیف میں مبتلا رہا، بچہ کے والد بچہ کے جسم سے سوئی نکلوانے کیلئے دربند کی ٹھوکریں کھانے لگا۔

(جاری ہے)

درہ سلہڈ ایبٹ آباد کے رہائسی توقیر احمد نے بتایا کہ وہ اتوار کے روز اپنے اڑھائی سالہ بیٹے یاسمین کو بخار کی حالت میں ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال ایبٹ آباد لے کر آیا جہاں ڈیوٹی پر مامور عملہ نے اسے انجکشن لگایا، انجکشن لگانے کے دوران انجکشن کی سوئی بچے کے جسم میں ہی توڑ دی جس پر بچہ کئی روز تک شدید تکلیف میں مبتلا رہا۔

پیرا میڈیکل عملہ کا کہنا ہے کہ سوئی جسم میں موجود نہیں ہے لیکن بچہ کو سوئی جسم میں ہونے کی وجہ سے شدید تکلیف محسوس ہو رہی تھی جس پر اس کا والد اسے پرائیویٹ ہسپتال لے گیا جہاں سے اس کے ایکسرے کروائے گئے تو اس میں سوئی واضح نظر آ رہی تھی۔ بچہ تکلیف کی وجہ سے گذشتہ کئی روز سے تڑپ رہا ہے۔ بچہ کا والد بچہ کے جسم سے سوئی نکلوانے کیلئے کئی روز تک پرائیویٹ ہسپتالوں کے چکر کاٹتا رہا۔

متعلقہ عنوان :