Live Updates

حکومت قومی معیشت کے استحکام اور اداروں کی بہتری کیلئے کوشاں ہے‘ملک کرامت کھوکھر

حزب اختلاف این آر او کے حصول کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے تاہم انہیں اس میں کامیابی حاصل نہیں ہوگی،ایم این اے کی گفتگو

بدھ 12 جون 2019 17:44

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ء وایم این اے ملک کرامت علی کھوکھر نے کہاہے کہ حکومت مثبت نتائج کے حصول کیلئے طویل مدتی پالیسیوں پر عملدرآمد کر رہی ہے،وزیر اعظم عمران خان کی دیانتدار قیادت کے تحت حکومت قومی معیشت کے استحکام اور اداروں کی بہتری کیلئے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ملک کرامت علی کھوکھرنے گزشتہ روزعمرہ سے واپسی پر مبارکباد دینے آنے والے لوگوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈاکٹرمحمدعدنان ،سیدصدا حسین کاظمی ودیگربھی موجودتھے،ملک کرامت علی کھوکھر نے مزید کہا کہ حزب اختلاف این آر او کے حصول کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے تاہم انہیں اس میں کامیابی حاصل نہیں ہوگی کیونکہ وزیر اعظم اس معاملے میں کسی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کرینگے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات