سرگودھا‘ جھاوریاں میں بیوی کی فائرنگ سے جاںبحق شوہر کو پوسٹمارٹم کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا

بدھ 12 جون 2019 17:44

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2019ء) سرگودھا کے قصبہ جھاوریاں میں بیوی کی فائرنگ سے جانبحق شوہر کو پوسٹمارٹم کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا پولیس نے مقتول کی بیوی کو گرفتار کر کے مقتول کے چچا کی مدعیت میں خاتون کے خلاف شوہر کے قتل کآ مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق قصبہ جھاوریاں کے محلہ عید گاہ میں چار بچوں کی ماں صباء پرویز کو اس کا شوہر شہباز علی غلط چال چلن سے منع کرتا جس پر اکثر میاں بیوی میں جھگڑا رہتا گزشتہ روز بھی شہباز علی نے بیوی کو ناجائز حرکات سے منع کیا تو وہ مشتعل ہو گئی اور اس نے دن دیہاڑے فائرنگ کر کے اپنے شوہر شہباز علی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئی۔

پولیس تھانہ جھاوریاں نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثائ کے سپرد کر کے ملزمہ بیوی کو گرفتار کر لیا اور مقتول شہباز علی کے چچا نذر اقبال کی مدعیت میں قاتلہ بیوی صباء پرویز کے خلاف زیر دفعہ 302 ت پ مقدمہ درج کر لیا جبکہ مقتول کو اس کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔