خلیج اومان میں امریکا کے دو تیل بردار بحری جہاز مشکوک حملے کے نتیجے میں تباہ

یہ بحری جہاز خام تیل متحدہ عرب امارات سے لے کر سنگاپور جا رہے تھے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 13 جون 2019 14:21

خلیج اومان میں امریکا کے دو تیل بردار بحری جہاز مشکوک حملے کے نتیجے ..
مسقط(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،13جُون 2019) خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی جانب سے بتایا گیا ہی کہ خلیج اومان میں مشکوک حملوں کے نتیجے میں دو تیل بردار بحری جہاز تباہ ہو گئے ہیں، یہ دونوں بحری جہاز امریکا کے پانچویں بحری بیڑے کا حصّہ تھے۔ رائٹرز کے مطابق یہ تباہ ہونے والے بحری جہاز خام تیل متحدہ عرب امارات سے لے کر سنگاپور جا رہے تھے۔ جب انہیں مبینہ طور پر حملہ بنایا گیا۔

تاہم بحری جہازوں کے تباہ ہونے سے قبل ان میں تمام تر عملے کو بحفاظت باہر نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ امریکی بحریہ کی جانب سے بھی خلیج اومان میں جہازں پر حملے کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس واقعے کی تحقیقات برطانوی نیوی کے ذیلی ادارے یونائیٹڈ کنگڈم میری ٹائم آپریشنز کی جانب سے شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس واقعے کی بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں یک دم 4 فیصد کا اضافہ ہو گیا ہے۔

اس واقعے کو خطے میں حالیہ امریکا ایران کشیدگی کے تناظر میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 12 مئی کو بھی متحدہ عرب امارات کے ساحل سے تیل لے کر جانے والے دو سعودی، ایک اماراتی اور ایک نارویجین آئل ٹینکروں کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد سے خلیج میں امریکا ایران کشیدگی میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ابھی تک اس واقعے کے لیے کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر اس واقعے کی بنیاد پر امریکا ایران میں کشیدگی میں اضافہ ہوا تو اس سے تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔