اسرائیل نے غزہ میں ماہی گیروں پر مچھلیوں کے شکار پر پابندی عائد کردی

جمعہ 14 جون 2019 12:46

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2019ء) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی بحری ناکہ بندی کرتے ہوئے غزہ کے ماہی گیروں کو سمندر میں مچھلیوں کے شکار سیروک دیا ہے۔اسرائیلی ریاست کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ماہی گیروں پر پابندی غزہ کی سرحد سے اسرائیل پر پھینکے جانے والے آتش گیر گولوں اور گیسی غباروں پر جوابی کارروائی کے طورپرعمل میں لائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی وزارت دفاع کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ سے اسرائیلی اراضی پر آتش گیر غباروں کے حملوں کے تسلسل میں ہم نے غزہ میں فلسطینی ماہی گیروں کو تا حکم ثانی سمندر میں مچھلیوں کے شکار سے روک دیا ہے۔اسرائیل نے گذشتہ 10 سال سے غزہ کی فضائی، بحری اوربًری ناکہ بندی کررکھی ہے۔ 1993ء میں طے پائے 'اوسلو' معاہدے کے تحت فلسطینیوں کو 20 ناٹیکل میل تک سمندر میں مچھلیوں کے شکارکی اجازت دی گئی تھی مگراسرائیلی ریاست اس معاہدے پر کم ہی عمل درآمد کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :