دریاوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعہ 14 جون 2019 13:42

دریاوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2019ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 102500کیوسک اور اخرج 115000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد67400 کیوسک اور اخراج67400 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد75600کیوسک اور اخراج45000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد52100 کیوسک اور اخراج 22800کیوسک رہا۔

جناح بیراجآمد166600 کیوسک اور اخراج 159600 کیوسک،چشمہ آمد173700کیوسک اوراخراج 170000کیوسک، تونسہ آمد152800 کیوسک اور اخراج134300 کیوسک، پنجند آمد9900 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،گدو آمد 91300کیوسک اور اخراج 70400کیوسک، سکھر آمد61500کیوسک اور اخراج26200 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد14500 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1403.15 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.140 ملین ایکڑ فٹ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1161.60 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.270 ملین ایکڑ فٹجبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 645.20 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.131 ملین ایکڑ فٹ رہا ۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔