چترال کے وکلاء کا عدالتوں کابائیکاٹ جسٹس فائز عیسیٰ کے حق میں ریلی نکالی گئی

ہفتہ 15 جون 2019 15:06

چترال کے وکلاء کا عدالتوں کابائیکاٹ جسٹس فائز عیسیٰ کے حق میں ریلی ..
چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) پاکستان بار کونسل اور خیبر پحتون خواہ بار کونسل کے کال پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے اراکین نے جسٹس فائز عیسیٰ کے ساتھ یکجہتی کے طور پر عدالتوں سے بائکاٹ کرکے احتجاجی جلسہ کیا۔ اس سلسلے میں ایک ریلی بھی نکالی گئی اور چترال کے وکلائ نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر پکر تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے۔

چترال کے وکلاء برادری نے جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف بے بنیاد اور نام نہاد ریفرنس کے حلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ کونسل کے سامنے سڑک پر جلسہ بھی کیا جس کی صدارت خورشید حسین مغل صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال کر رہے تھے۔ جلسہ میں وکلاء برادری کے علاوہ کثیر تعداد میں سول سوسائٹی کے افراد نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

جلسہ سے رکن خیبر پحتون خواہ بار کونسل عبد الولی خان ایڈوکیٹ، صدر خورشید حسین مغل ایڈوکیٹ، نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ،ایم آئی خان سرحدی ایڈوکیٹ وغیرہ نے خطاب کیا۔

جلسہ میں متفقہ طور پر ایک قرارد داد منظور کی گئی کہ ججز کے حلاف نام نہاد اور بے بنیاد ریفرنس فوراً واپس لیا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ججز کے حلاف ریفرنس واپس نہیں لیا گیا تو چترال بار کونسل مکمل ہم آہنگی کے ساتھ پاکستان بار کونسل اور صوبائی بار کونسل کے فیصلہ جات کو آئندہ بھی مکمل طور پر مان کر ان کی پیروی کریں گے اور اس تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے بعد میں شرکاء جلسہ پر امن طور پر منتشر ہوئے۔