موجودہ حکومت صوبے کے امن پسند عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لئے اپنے تمام استعداد اور وسائل بروئے کار لا رہی ہے،صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی گفتگو

اتوار 16 جون 2019 00:15

کوئٹہ۔15 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) صوبائی وزیر داخلہ ،پی ڈی ایم اے و قبائلی امور میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام ا من پسند عوام ہیں موجودہ حکومت صوبے کے امن پسند عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لئے اپنے تمام استعداد اور وسائل بروئے کار لا رہی ہے لہذاامن وامان کے قیام میں ہی بلوچستان کا سیاسی ، معاشی ترقی اور استحکام مضمر ہی- انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گرانقدر قربانیوں اور کوششوں ہی کی بدولت بلوچستان کے لوگوں اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو پایا ہی- صوبائی وزیر نے مزید اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی، شدت پسندی اور شرپسندی سے صوبے کا ہر طبقہ، سیاسی، سماجی اور مذہبی مکتبہ فکر کے لوگ متاثر ہوئے ًہیں- ملک دشمن عناصر اور دہشت گردوں کا جنگ کسی خاص طبقہ کے خلاف نہیں بلکہ اس زندہ قوم اور انسانیت کے خلاف ہی- انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں مشکلات، آزمائشوں اور سازشوں کے خلاف دیدہ دلیری سے ڈٹ جاتے اور سرخروئی حاصل کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :