عراق میں امریکی ایئر بیس کو مارٹر گولوں کا سامنا

اتوار 16 جون 2019 10:30

عراق میں امریکی ایئر بیس کو مارٹر گولوں کا سامنا
بغداد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) عراقی صوبے صلاح الدین کے شہر بًلد میں واقع امریکی ایئر بیس پر نامعلوم افراد نے تین مارٹر گولے داغے ہیں، ان گولوں کے گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ایئر بیس کے اندر گرنے والے گولوں سے وہاں اٴْگی ہوئی جھاڑیوں میں آگ لگ گئی جسے بعد میں مزید پھیلنے سے قبل ہی بجھا دیا گیا۔ جس وقت یہ گولے داغے گئے اٴْس وقت بیس پر عراقی فوج کو تربیت دینے والے امریکی اہلکار موجود تھے۔ ایک اعلیٰ عراقی فوجی افسر نے نام مخفی رکھتے ہوئے بتایا کہ مارٹر گولے رات بارہ بجے کے کچھ ہی دیر بعد پھینکے گئے تھے۔