ْخلیج فارس میں اپنے بحری جہازوں کی حفاظت کے لئے برطانیہ کا بحری جوانوں کو بھیجنے کا فیصلہ

اتوار 16 جون 2019 10:45

لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) برطانیہ نے خلیج عمان میں دو تیل ٹینکروں پر حملے کے بعد خلیج فارس میں اپنی فوج اور تجارتی بحری جہاز کی حفاظت کے لئے بحریہ کے 100جوانوں کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

معروف برطانوی جریدے سنڈے ٹائمز کے مطابق شہر پلائی ماتھ کے قریب واقع 42 کمانڈو خاص بحری مقاصد کیلئے ٹاسک فورس 19 تشکیل کرے گا جو بحرین میں برطانیہ کے بحری اڈے سے خلیج فارس تک گشت لگائیں گے۔اس بحری اڈے کو گزشتہ سال کھولا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :