اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ ختم کرانے پر زور

اتوار 16 جون 2019 14:00

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ ختم ..
اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ ختم کرائے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوترش نے کہا کہ اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ہی فلسطین میں پائیدار امن کا باعث بنے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردوں، پچھلے سمجھوتوں اور بین الاقوامی قوانین کے تحت ہم آزاد فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق اپنے اجتماعی عہد پر قائم رہیں گے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند روز کے بعد فلسطین کے بارے میں امریکی منصوبے، سینچری ڈیل کے تحت بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ایک اقتصادی اجلاس منعقد ہونے والا ہے۔ فلسطین سمیت دنیا کے بہت سے ملکوں نے اس کانفرنس کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔