وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے اولڈ ٹریفورڈ سٹیڈیم پہنچ گئے

وہ پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے سٹیڈیم میں موجود رہیں گے،وزارت خارجہ

اتوار 16 جون 2019 14:45

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے اولڈ ٹریفورڈ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے (اتوار کو) اولڈ ٹریفورڈ سٹیڈیم مانچسٹر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اولڈ ٹریفورڈ سٹیڈیم مانچسٹر کے گیٹ نمبر ایک پر میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔ وزیر خارجہ پاک بھارت میچ کے دوران پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے سٹیڈیم میں موجود رہیں گے۔