پاک فوج میں بڑے پیمانے پر آفیسران کی تقرریا ں اور تبادلے کئے گئے ہیں،لیفٹینینٹ جنرل فیض حمید آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیئے گئے‘ آئی ایس پی آر

اتوار 16 جون 2019 23:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) پاک فوج میں بڑے پیمانے پر آفیسران کی تقرریا ں اور تبادلے کئے گئے ہیں،لیفٹینینٹ جنرل فیض حمید آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کی جانب سے جاری ٹویٹ میں ان تبادلوں اور ترقیوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی کو جنرل ہیڈ کوارٹر میں کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز کو جی ایچ کیو میں انجینئر ان چیف تعینات کر دیا گیا۔لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو جی ایچ کیو میں ایڈجوٹننٹ تعینات کیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کئے گئے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کمانڈر گوجرانوالہ کور تعینات کئے گئے ہیں۔