Live Updates

پاکستان قدرتی آفات سے متاثرہ ممالک میں ساتویں نمبر پر ہے، زرتاج گل

موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو سیلاب، پانی کی کمی، ہیٹ ویوز سمیت قدرتی آفات کا سامناہے، موسمیاتی تبدیلی پر وزیراعظم کا بہت زیادہ فوکس ہے، خطاب

پیر 17 جون 2019 13:19

پاکستان قدرتی آفات سے متاثرہ ممالک میں ساتویں نمبر پر ہے، زرتاج گل
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2019ء) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہاہے کہ پاکستان قدرتی آفات سے متاثرہ ممالک میں ساتویں نمبر پر ہے، موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو سیلاب، پانی کی کمی، ہیٹ ویوز سمیت قدرتی آفات کا سامناہے، موسمیاتی تبدیلی پر وزیراعظم کا بہت زیادہ فوکس ہے۔ پیر کو وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجودہ جنریشن موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہواہے۔

(جاری ہے)

زرتاج گل نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی پر وزیراعظم کا بہت زیادہ فوکس ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ایک وڑنری لیڈر ہیں جو ملک کو درپیش موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے آگاہ ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان قدرتی آفات سے متاثرہ ممالک میں ساتویں نمبر پر ہے۔انہوںنے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو سیلاب، پانی کی کمی، ہیٹ ویوز سمیت قدرتی آفات کا سامناہے۔انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت نے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے بلین ٹری سونامی سمیت اہم منصوبے شروع کئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت نے کلین گرین اینی شیٹو کا آغاز کیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات