سعودی و امریکی فضائیہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشقیں

فضا سے فضا میں مار کرنے والے طیاروں کی معاونت بھی شامل رہی ،مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانا اور ایران کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی تیاری کرنا تھا

پیر 17 جون 2019 23:16

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) سعودی شاہی فضائیہ اور امریکی فضائیہ نے بحیرہ عرب پر مشترکہ جنگی مشقیں کیں اس دوران فضا سے فضا میں مار کرنے والے طیاروں کی معاونت بھی شامل رہی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق خلیج عمان کی گذر گاہوں کو تیل بردار طیاروں اور آئل ٹینکرز کے لیے محفوظ گذر گاہیں بنانے کے لیے سعودی عرب اور امریکا کی فضائیہ نے بحیرہ عرب پر مشترکہ جنگی فضائی مشقیں کیں جن میں امریکی ایف-15 ایگل فائٹر جیٹ طیاروں اور رائل سعودی ایئر فورس کے طیاروں نے حصہ لیا۔

مشقوں میں حصہ لینے والے امریکی اور فضائی طیاروں کی حفاظت کے لیے فضائ سے فضائ میں مار کرنے والے جنگی طیارے بھی چاک وچوبند کسی ممکنہ حملے کے پیش نظر نگرانی کرتے رہے۔

(جاری ہے)

مشترکہ مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانا اور ایران کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی تیاری کرنا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے ا?غاز پر امریکا کو تیل فراہمی پر مامور سعودی بحری جہازوں پر حملہ کیا گیا تھا، امریکا اور سعودیہ حملے کا الزام ایران پر عائد کیا جس کے بعد فائٹر طیاروں سے لیس امریکی بحری بیڑا ابراہام لنکن کو خلیج عمان میں تعینات کردیا گیا جب کہ قطر میں امریکی فوجی بیس پر بھی جدید جنگی طیارے بھیجوادیئے گئے ہیں۔