امریکی پابندیوں کی وجہ سے ہواوے کو دو سال کے دوران آمدنی میں 30 ارب ڈالر نقصان کا اندیشہ

منگل 18 جون 2019 12:38

امریکی پابندیوں کی وجہ سے ہواوے کو دو سال کے دوران آمدنی میں 30 ارب ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) ٹیلی مواصلات کی چینی کمپنی ہواوے کو امریکی پابندیوں کی وجہ سے بھاری مالی نقصان کا اندیشہ ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے سربراہ رین زینگ فائی نے بتایا کہ آئندہ دو برسوں کے دوران کمپنی کی آمدنی پہلے سے لگائے اندازوں سے 30 ارب ڈالر کم رہنے کا امکان ہے۔ امریکا نے مئی میں اپنے تمام تر اداروں میں ہواوے کے بنے آلات کے استعمال پر پابندی عائد کر دی تھی۔ صدر ٹرمپ نے ہواوے کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔ کئی ماہرین کے مطابق ان پابندیوں کا تعلق ان دونوں ممالک کے مابین جاری تجارتی جنگ سے ہے۔