بینک و مالیاتی ادارے معاشی ترقی کے انجن کا کردار ادا کرنے والی چھوٹی و درمیانے درجے کی صنعتوں کے مالی مسائل حل کرنے کیلئے فوری وخصوصی اقدامات یقینی بنائیں،صدر ایوان صنعت وتجارت فیصل آباد

منگل 18 جون 2019 14:03

بینک و مالیاتی ادارے معاشی ترقی کے انجن کا کردار ادا کرنے والی چھوٹی ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) ایوان صنعت وتجارت فیصل آباد کے صدر سید ضیاء علمدار حسین نے کہاہے کہ بینک و مالیاتی ادارے معاشی ترقی کے انجن کا کردار ادا کرنے والی چھوٹی و درمیانے درجے کی صنعتوں کے مالی مسائل حل کرنے کیلئے فوری وخصوصی اقدامات یقینی بنائیں اور ان کی معاشی ضروریات کوپورا کرنے کیلئے آسان شرائط پر زیادہ سے زیادہ قرضوں کی فراہمی بھی کی جائے تاکہ چھوٹی صنعتیں اپنے پائوں پر کھڑی ہونے کے قابل ہو سکیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ چھوٹے اور درمیانے درجہ کے اداروں کی مالی ضروریات کو پورا کرنا بینکوں کی ذمہ داری ہے جبکہ نیشنل بینک پر اس سلسلہ میں بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بینکنگ سیکٹر نہ صرف مضبوط بنیادوں پر استوار ہے بلکہ یہ سب سے زیادہ منافع بھی کما رہا ہے لہٰذا اس کو ملک کی معاشی ترقی کیلئے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں توانائی کا بحران ہے جس سے نمٹنے کیلئے بڑے ادارے اپنی ضروریات کے مطابق جنریٹر لگا سکتے ہیں مگر چھوٹے اداروں کیلئے ایسا کرنا مشکل ہے تاہم اگر وہ ایسا کوئی انتظام کر بھی لیتے ہیں تو اس سے ان کی کاسٹ آف ڈوئنگ بزنس بہت بڑھ جاتی ہے اسلئے ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :