کاشتکاروں کو دھان کی منظور شدہ اقسام کی پنیری کی کاشت اور اس کی کھیتوں میں منتقلی کے شیڈول پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت

منگل 18 جون 2019 14:03

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) محکمہ زراعت نے دھان کی منظور شدہ اقسام کی پنیری کی کاشت اور اس کی کھیتوں میں منتقلی کے شیڈول پر سختی سے عملدرآمدکی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایاکہ سپرباسمتی ، پی ایس 2 ، باستمی 385، باسمتی 2000 ، باسمتی 515 اور باسمتی 370 کی پنیری 20جون تک کاشت کرکے یکم جولائی سے 20جولائی تک ، باسمتی 198 ساہیوال ، اوکاڑہ اور ملحقہ علاقوں میں پنیری کی کاشت 15جون تک کاشت کرکے یکم جولائی سے 15جولائی تک ، شاہین باسمتی کی پنیری کی کاشت 15جون سے 30جون تک کاشت کرکے 15جولائی سے 31 جولائی تک ، کے ایس 282، نایاب اری 9، اری 6 ، کے ایس کے 133، کے ایس کے 434 ،پی کے 386 ، نیاب 2013 کی پنیری کی کاشت 7جون تک کاشت کرکے 20 جون سے 7جولائی تک کھیت میں منتقل کی جاسکتی ہے۔

انہوںنے بتایاکہ 15 جون تک وائے 26 ، پرائیڈ 1 ، شہنشاہ 2 ، پی ایچ پی 71 کی پنیری کو کاشت کرکے اس کی عمر 25 سی30 دن ہونے پر اسے کھیت میں منتقل کیاجا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ بروقت اور شیڈول کے مطابق پنیری کی کاشت اور اس کی کھیتوں میں منتقلی سے شاندار پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :