وزیراعلیٰ پنجاب کا ملتان میں شدید بارش کے باعث مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

منگل 18 جون 2019 18:20

وزیراعلیٰ پنجاب کا ملتان میں شدید بارش کے باعث مختلف حادثات میں قیمتی ..
لاہور۔18 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے ملتان کے مختلف علاقوں میںشدید بارش کے باعث دیواریں اور چھتیں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہی-وزیراعلیٰ نے جاں بحق افرادکے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا ا ظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے ا فراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں -