چیئرمین ایف بی آر نے فنانس بل 2019ء میں موجود قانونی و تکنیکی سقم کی نشاندہی اور ان کو دور کرنے کے لئے تصحیحی کمیٹی تشکیل دیدی

منگل 18 جون 2019 18:44

چیئرمین ایف بی آر نے فنانس بل 2019ء میں موجود قانونی و تکنیکی سقم کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین سید شبر زیدی نے فنانس بل 2019ء میں موجود قانونی و تکنیکی سقم کی نشاندہی اور ان کو دور کرنے کے لئے تصحیحی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ ایف بی آر کی طرف سے منگل کو جاری بیان کے مطابق اشفاق تولہ کمیٹی کے چیئرمین جبکہ ایف بی آر کے ممبر ان لینڈ ریونیو (پالیسی) حامد عتیق سرور شریک چیئرمین ہوں گے۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے دیگر ممبران میں عابد شعبان، ضیاء اعوان، محمد اویس، آصف ہارون، عبدالقادر میمن، عامر جاوید، افتخار تاج اور محمد رفیق شامل ہیں۔ کمیٹی کے شرائط کار میں نشاندہی ہونے والی قانونی اور تکنیکی کمی کو ازسر نو پرکھنا اور ایف بی آر کو تصحیح کے لئے مشورہ دینا ہے۔ بیان کے مطابق تکنیکی و قانونی سقم کی نشاندہی کر کے اس کی اطلاع 21 جون 2019ء تک دفتری اوقات میں کمیٹی کے شریک چیئرمین حامد عتیق سرور کے دفتر واقع کمرہ نمبر 355، تھرڈ فلور، ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد پر بھی دی جا سکتی ہے۔ علاوہ ازیں ای میل پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :