پاک فوج چیف آف آرمی سٹاف کی ہدایت پرنے رحیم یار خان کے 320کلو وزنی نور حسن کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور منتقل کر دیا

نور حسن کو گھر کی بیرونی دیوار توڑ کر باہر لایا گیا اور لوڈر کے ذریعے اسے ہیلی کاپٹر تک پہنچا یاگیا، ریسکیو ٹیم نے بھی پاک فوج کی معاونت کی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 18 جون 2019 18:56

پاک فوج چیف آف آرمی سٹاف کی ہدایت پرنے رحیم یار خان کے 320کلو وزنی نور ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 18جون2019) پاک فوج نے رحیم یار خان کے 320 کلو وزنی نور حسن کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور منتقل کر دیا۔ نور حسن کو گھر کی بیرونی دیوار توڑ کر باہر لایا گیا اور لوڈر کے ذریعے اسے ہیلی کاپٹر تک پہنچا یاگیا۔ نور حسن کو ہیلی کاپٹر تک لانے اور لاہور منتقل کرنے کے لیے طبی عملے کے ساتھ ریسکیو ٹیم نے بھی مدد کی۔ نور حسن کو شالیمار ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے واضح رہے کہ رحیم یار خان کا نور حسن 320 کلو وزنی ہے اور اس نے علاج کے لیے چیف آف آرمی سٹاف سے مدد کی اپیل کی تھی۔

نور حسن کا وزن 320 کلو ہے اور وہ اتنے زیادہ وزن کی وجہ سے حرکت تک نہیں کر سکتا جبکہ اسکا علاج اسکے شہر رحیم یار خان میں ممکن بھی نہیں تھا اور اسے عام ایمبولینس پر منتقل بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔

(جاری ہے)

نور حسن نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مدد کی اپیل کی تھی جس پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے 320 کلو وزنی نور حسن کو فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے صادق آباد سے لاہورمنتقل کرنے کا حکم دیا ۔

جس کے بعد نور حسن کو فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے رحیم یار خان سے لاہورمنتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسکا علاج کیا جائے گا ۔ نورحسن نے آرمی چیف سے مدد کی اپیل کی تھی جو کہ منظور کر لی گئی۔ لاہور میں نور حسن کا آپریشن کر کے اس کے جسم سے اضافی چربی نکالی جائے گی ۔ ڈاکٹرز کے مطابق ہو سکتا ہے کہ نور حسن کے ایک زیادہ آریشن کرنے پڑیں لیکن علاجمکمل ہونے کے بعد وہ چل پھر سکے گا اور اپنے سارے کام خود کرنے کے قابل ہو جائے گا ۔

نور حسن نے فوج کی جانب سے مدد کے اعلان پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا ہے، نور حسن کا کہا ہے کہ پاک فوج کی مدد کے بغیر اسکا علاج ممکن نہیں تھا لیکن اب پاک فوج کی مدد سے اسکا علاج ہو سکے گا ۔ نور حسن کو گھر کی بیرونی دیوار توڑ کر باہر لایا گیا اور لوڈر کے ذریعے اسے ہیلی کاپٹر تک پہنچا یاگیا۔