ٹریفک کے قوانین پر عمل درآمد کرنا ہر معزز شہری پر فرض ہے جبکہ محتاط ڈرائیور ہی کامیاب ڈرائیور ہوتے ہیں اور حادثات سے محفوظ رہتے ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 18 جون 2019 20:06

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) ٹریفک کے قوانین پر عمل درآمد کرنا ہر معزز شہری پر فرض ہے جبکہ محتاط ڈرائیور ہی کامیاب ڈرائیور ہوتے ہیں اور حادثات سے محفوظ رہتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی ٹریفک محمد ارشد علی اور انسپکٹر محمد عدنان نے آج ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد کی خصوصی ہدایت پر عوام میں ٹریفک قوانین کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنے کے لیے جہلم کے تمام مصروف بازاروں میں موٹر سائیکل اور کار سواروں میں ٹریفک کے ضمن میں پمفلٹ تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اپنی مدد آپ کے تحت ٹریفک کے قوانین پر عمل کرنے کی ہدایت کی جبکہ انہوں نے کہا کہ نوجوان بچے جن کے لائسنس کا اجرا نہ ہوا ہے اور ان کی عمر کم ہے ان کے ماں باپ انہیں موٹر سائیکل اور کار دے کر ان کی جانوں سے نہ کھیلیں انہوں نے شہر کے معزز شہریوں اور تاجروں سے کہا کہ وہ آئیں اور تمام نوجوانوں اور ڈرائیوروں کو قوانین پر عمل کروانے میں ہماری مدد کریں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ٹریفک کا اہلکار آپ سے کسی چیز کا مطالبہ کرتا ہے تو وہ بات ہمارے علم میں لائی جائے انشااللہ وہ محکمہ میں نہیں ہو گا۔