لاہور، زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کیخلاف درخواست ، وکلاء دلائل کیلئے طلب

آپ نے جہاں درخواست دائر کی ہے اس کا فیصلہ ہونے دیں، پنجاب حکومت نے بھی جواب داخل کرنا تھا، وہ کہاں ہی جسٹس مامون رشید شیخ کا درخواست گزار سے مکالمہ

منگل 18 جون 2019 21:40

لاہور،  زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کیخلاف درخواست ، وکلاء  دلائل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر وکلاء کو 20 جون کو دلائل کیلئے طلب کر لیا۔ جسٹس مامون رشید شیخ نے شہری عبداللہ ملک کی درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس مامون رشید شیخ نے استفسار کیا کہ آپ متفرق درخواست میں قانون کو کیسے چیلنج کر رہے ہیں اس درخواست کے مطابق تو نئی رٹ دکھائی دے رہی ہے۔

کیا کریں اس کا درخواست گزار وکیل کا موقف تھا کہ کیس سماعت کیلئے مقرر کر لیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایک درخواست میں آپ نے رولز کی عدم موجودگی کا موقف اختیار کیا ہے، اب ایک رکن اسمبلی نے سیشن میں شرکت کرنی ہے۔ قانون کے مطابق سیشن کے دوران سپیکر سے اجازت کے بغیر رکن اسمبلی کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروکیل کا کہنا تھا کہ قوانین میں اطلاع دینے کا ذکر ہے ۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار نے دادرسی کیلئے سپیکر اسمبلی کو بھی درخواستدے رکھی ہے۔ جسٹس مامون رشید شیخ نے درخواست گزار وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جہاں درخواست دائر کی ہے اس کا فیصلہ ہونے دیں۔ پنجاب حکومت نے بھی جواب داخل کرنا تھا، پنجاب حکومت کہاں ہی جسٹس مامون رشید شیخ نے درخواست گزار وکیل سے استفسارکیا کہ آپ کیسے متاثرہ فریق ہیں کس بنیاد پر پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں۔

آپ نے مین کیس شہباز شریف کی تعریف میں بہت عجیب لکھا ہے۔ درخواست گزار وکیل کا کہنا تھا کہ میرے جونیئر نے لکھ دیا کہ شہباز شریف نااہل وزیراعظم کے بھائی ہیں۔قومی اسمبلی کا رول 108، نیب اور ملکی قوانین سے متصادم ہے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ زیر حراست ملزم کو دوران تفتیش اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت دینا قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔موجودہ اجلاس میں بجٹ سیشن یا اہم قانون سازی نہیں کی جا رہی ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت قومی اسمبلی کا رول 108 کو کالعدم قرار دے۔عدالت سپیکر قومی اسمبلی کو ملزمان اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے روکنے کا حکم دے۔