رکشوں کے خلاف مہم کے پہلے روز 580 رکشوں کو ٹکٹ جاری، 429 گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا گیا

منگل 18 جون 2019 23:59

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) رکشوں کے خلاف مہم کے پہلے روز 580 رکشوں کو ٹکٹ جاری کر دیئے گئے جبکہ 429 گاڑیوں کو ضابطہ تحویل میں لے لیا گیا۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک کراچی جاوید علی مہر کی ہدایت پر ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے والے رکشوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مہم کے پہلے روز مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 580 گاڑیوں کو ٹکٹ جاری کئے گئے اور 429 گاڑیوں کو ضابطہ تحویل میں لیا گیا جس میں 102 رکشہ بغیر روٹ پرمٹ، 150 بغیر فٹنس، 57 بغیر رجسٹریشن، 580 اوور لوڈنگ ایکسٹرا سیٹس شامل ہیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے رکشہ کے جملہ مالکان اور ڈرائیور حضرات کو خبردار کیا ہے کہ سڑک پر چلتے وقت اپنی گاڑیوں کے جملہ کاغذات اپنے ہمراہ رکھیں، رکشوں میں مقررہ حد سے زائد مسافروں کو نہ بٹھائیں، اس کے علاوہ کم عمر ڈرائیوروں کو گاڑی چلانے کی اجازت نہ دیں، بصورت دیگر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔