گھریلو صارفین کے لیے یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ
ای سی سی کے اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دی جائے گی
میاں محمد ندیم بدھ 19 جون 2019 13:44
(جاری ہے)
تجویز کردہ اضافہ کے مطابق پہلے سلیب کے صارفین کا ماہانہ بل 285 روپے سے بڑھ کر 422 روپے ہو جائے گا دوسرے سلیب کے گیس صارفین کا ماہانہ بل 572روپے سے بڑھ کر1,219روپے ہو جائے گا‘ تیسرے سلیب کے گیس صارفین کا ماہانہ بل 2,305 روپے سے بڑھ کر 4,009 روپے ہو جائے گا چوتھے سلیب کے گیس صارفین کا ماہانہ بل3,589 روپے سے بڑھ کر 7,995 روپے ہو جائے گا پانچویں سلیب کے گیس صارفین کا ماہانہ بل 13,508 روپے سے بڑھ کر14,373 روپے ہو جائے گا.
ذرائع کے مطابق اوگرا نے ملک بھر میں گیس صارفین کی تمام کیٹیگریزکیلئے 31 فیصد اور 20 فیصد تک قیمت میں اضافہ کی تجویز دی تھی ایس این جی پی ایل نے گیس قیمتوں میں 144فیصد اضافہ کا مطالبہ کیا جس پر اوگرا نے اوسط 46 فیصد اضافہ کی اجازت دی اسی طرح ایس ایس جی سی نے گیس قیمتوں میں 30 فیصد اضافہ کا مطالبہ کیا جبکہ اوگرا نے اوسط 28 فیصد گیس قیمتوں میں آئندہ مالی میں اضافہ کی اجازت دی. اوگرا نے پہلے سلیب کے صارفین کیلئے 18فیصد گیس قیمتوں میں اضافہ کی سفارش کی دوسرے سلیب کے صارفین کیلئے 29 فیصد گیس قیمتوں میں اضافہ، تیسرے سلیب کے صارفین کیلئے 32 فیصدگیس قیمتوں میں اضافہ، چوتھے سلیب کے صارفین کیلئے 12 فیصد گیس قیمتوں میں اضافہ، پانچویںاور چھٹے سلیب کے صارفین کیلئے 4فیصد گیس قیمتوں میں اضافہ کی سفارش کی. ماہرین کا کہنا ہے اوگرا نے گیس قیمتوں میں اضافہ کی اجازت صرف اسلئے دی کہ حکومت کو آئی ایم ایف سے بیل آﺅٹ یکیج لینے میں آسانی ہو کیونکہ حکومت آئی ایم ایف سے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیلئے رضامندی کا اظہار کر چکی ہے. ایس این جی پی ایل نے اپنی آمدن کا تخمینہ 1223.7 ارب روپے لگایا ہے جس میں309.5ارب روپے رواں مالی سال اور گزشتہ مالی سال کا شارٹ فال 165.12ارب روپے بھی شامل ہے.مزید اہم خبریں
-
عدالت نے حکومت کو نان فائلرز کی موبائل فون سمیں بلاک کرنے سے روک دیا
-
وزیرا عظم کا گوادر بندر کو مکمل فعال کرنے کیلئے بڑا اقدام
-
روسی صدرولادیمیرپیوٹن نے اپنا وزیردفاع برطرف کردیا
-
دبئی میں عالمی اشرافیہ کی 389 ارب ڈالرز کی پراپرٹی لیکس منظر عام پر آگئیں
-
پراپرٹی لیکس میں تہلکہ خیز انکشافات
-
عوام چیف جسٹس سے فارم47 والی حکومت پر سوموٹو ایکشن لینے کے منتظر ہیں
-
گوادر بندر گاہ غیر فعال کیوں ہے؟
-
پنجاب حکومت کا راک سالٹ لیز میں کرپشن پر ذمہ داروں کیخلاف نیب سے رجوع کرنےکا فیصلہ
-
آئی ایم ایف کا بجلی کے ٹیرف میں اضافہ کرنے کا مطالبہ
-
رفح سے ساڑھے چار لاکھ لوگ نقل مکانی پر مجبور
-
علاج معالجے کی بہترین سہولیات ہر غریب آدمی کا حق ہے
-
عمران خان ملک کی خاطر اپنے اوپر ہوئی تمام زیادتیاں معاف کرنے کو تیار ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.