اسلام آباد مارکیٹ کمیٹی کی سبزیوں اور پھلوں کی ریٹ لسٹ

بدھ 19 جون 2019 14:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) اسلام آباد مارکیٹ کمیٹی نے سبزیوں اور پھلوں کی ریٹ لسٹ جاری کر دی۔مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے بدھ کو سبزیوں اور پھلوں کے جاری کئے گئے نرخنامہ کے مطابق جناح سپر، سپر اور کوہسار مارکیٹ میں آلو 20 سے 25 روپے کلو، پیاز 34 سے 38 روپے کلو، ٹماٹر 20 سے 24 روپے کلو، ادرک 220 سے 250 روپے کلو، ادرک (تھائی) 220 سے 250 روپے فی کلو، لہسن دیسی 140 سے 160 روپے کلو، لہسن (چائنہ) 170 سے 190 روپے، لیموں دیسی 85 سے 98 روپے کلو، بھنڈی 45 سے 55 روپے فی کلو، کدو 52 سے 57 روپے کلو، بینگن 28 سے 34 روپے کلو، مٹر 85 سے 100 روپے کلو، فراش بین 60 سے 70 روپے کلو، ٹینڈا ولایتی 42 سے 50 روپے کلو، ٹینڈا دیسی 46 سے 54 روپے، کھیرا 25 سے 35 روپے کلو، شملہ مرچ 65 سے 80 روپے کلو، سبز مرچ 46 سے 54 روپے کلو، پھول گوبھی 45 سے 55 روپے کلو، بند گوبھی54 سے 62 روپے کلو، کریلا 52 سے 60 روپے کلو، سبز توری 60 سے 70 روپے کلو، پالک 15 سے 19 روپے گٹھی، ماڑو 42 سے 48 روپے کلو، مولی 12 سے 15 روپے، اروی 60 سے 70 روپے کلو، گاجر چائنہ 45 سے 55 ، شلجم 60 سے 68 روپے فی کلو، شیور مرغی 150 روپے کلو اور انڈے فی درجن 80 روپے مقرر کئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح پھلوں کی قیمتیں سیب کالا کلو (ایرانی) 135 سے 180 روپے فی کلو، سیب گولڈن 135 سے 180 روپے فی کلو، وائٹ سیب 100 سے 135 روپے فی کلو، سیب امبری 100 سے 135 روپے فی کلو، کیلا پاکستانی 65 سے 95 روپے فی درجن، امردو 65 سے 95 روپے فی کلو، آم مالدہ سرولی 55 سے 70 روپے فی کلو، آم سندھڑی 80 سے 100 روپے، آم لنگڑا 46 سے 57 روپے، آم دوسہری 48 سے 59 روپے، گرما 28 سے 34 روپے فی کلو، چیری 120 سے 150 روپے فی کلو، سفید شربوز 22 سے 27 روپے فی کلو اور تربوز 10 سے 14 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے کہا ہے کہ اگر کوئی دکاندار اس ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرے تو اس کے خلاف اس نمبر 051-4867762 پر شکایت درج کرائیں تاکہ اس کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :