لاہور، پنجاب یونیورسٹی کے ایم اے پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات شروع ہو گئے

بدھ 19 جون 2019 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2019ء) پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایم اے پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات بدھ کے روز شروع ہو گئے۔

(جاری ہے)

جن میں مجموعی طور پر 5254 طلباء اور طالبات شرکت کر رہی ہیں۔ ان طلباء اور طالبات میں 40000 طلبا و طالبات ایم اے پارٹ ون کے مختلف مضامین کے ہونے والے سالانہ امتحانات میں شرکت کر رہے ہیں جبکہ اس سلسلے میں امتحانی مراکز پر سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :