اسلاموفوبیا نسل پرستی اورمذہبی منافرت کی بدترین شکل ہے‘ ملیحہ لودھی

متعدد ممالک میں سیاسی وانتخابی فائدے کیلئے نفرت آمیز تقاریرکی جاتی ہیں‘خطاب

بدھ 19 جون 2019 21:18

اسلاموفوبیا نسل پرستی اورمذہبی منافرت کی بدترین شکل ہے‘ ملیحہ لودھی
نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2019ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا نسل پرستی اور مذہبی منافرت کی بدترین شکل ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلامو فوبیا نسل پرستی اورمذہبی منافرت کی بدترین شکل ہے اوراس سے نمٹنے کیلئے فوری اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ دنیا میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا غلط استعمال ہو رہا ہے، سوشل میڈیا پرنفرت آمیز پیغام پھیلانے کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے، سوشل میڈیا کو تشدد کی حوصلہ افزائی کے پلیٹ فارم کے طورپراستعمال نہ ہونے دیا جائے جبکہ بیشتر ممالک میں سیاسی وانتخابی فائدے کیلئے نفرت آمیز تقاریرکی جاتی ہیں۔