راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کی شہریوں کو صفائی کی اہمیت و افادیت اور ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے حفاظتی اقدامات پر مشتمل پمفلٹس،ویسٹ بیگز،ماسک اور گلوز تقسیم

بدھ 19 جون 2019 23:34

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2019ء) چیف ایگزیکٹو افسر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ہدایت پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک نے شہریوں کو صفائی کی اہمیت و افادیت اور ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے بدھ کے روزہولی فیملی ہسپتال میںمریضوں اور انکے ساتھ آنیوالے انکے فیملی ممبران،ہسپتال سٹاف میں صفائی سے آگاہی اور ڈینگی کیخلاف حفاظتی اقدامات پر مشتمل پمفلٹس،ویسٹ بیگز،ماسک اور گلوز تقسیم کئے اور اسکے ساتھ ساتھ شہریوں کو صفائی کے فوائد اور ا ہمیت اور ڈینگی سے نمٹنے کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا،آرڈبلیو ایم سی اور البائراک کی کمیونیکیشن ٹیموں کے ارکان نے اس حوالے شہریوں کو تفصیلی بریف کرتے ہوئے کہا کہ صفائی سے ہی بیماریوں کیخلاف لڑا جا سکتا ہے،ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی از حد ضروری ہے کیونکہ بیماریوں کے جراثیم صحتمند افراد کو بھی اپنا نشانہ بنا سکتے ہیںاپنے مریضوں کیساتھ دیگر کا بھی خیال رکھیں،وارڈز ،لیب اور ہسپتال کے مختلف حصوں میں کوڑا کرکٹ جمع نہ ہونے دیں،کوڑا کرکٹ ڈسٹ بن یا باہر نصب کوڑا دانوں میں ڈالیں،ہم سب نے ملکر راولپنڈی کو صاف ستھرا اور ڈینگی فری سٹی بنانا ہے، ڈینگی سے ڈرنا نہیں اسکے خلاف لڑنا ہے،صفائی اپنا کر ہی اس موزی اور جان لیوا بیماری کو شکست دی جا سکتی ہے،اپنے اردگرد کے علاقوں ،گھروں ،گلیوں اور بازاروں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں اور کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں،آرڈبلیو ایم سی اور البائراک اس بیماری کیخلاف جاری مہم میں آپکے شانہ بشانہ ہے اورشہر میں صفائی کیلئے کوشاں و پرعزم ہے،انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک ملکر اس شہر کو صاف بنانے میں مصروف عمل ہیں،شہری بھی صفائی کے حوالے سے ہماری کاوشوں میں ہاتھ بٹائیں،ہسپتال میں موجودشہریوں کی بڑی تعداد نے صفائی کے لئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :